ابنا: مصرکے نئے صدر محمد مرسي نے ايک صدارتي حکم کے ذريعہ مصر کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے سپريم کورٹ کے فيصلے کو کالعدم قرار دے کر مصری پارليمنٹ کو فوري طور پر اجلاس منعقد کرنے کا حکم ديا ہے.
صدر مرسي نے اپنے فرمان ميں مزيد کہا ہے کہ نئے آئين کو عوامي توثيق بذريعہ ريفرنڈم کے بعد 60 دن ميں نئے انتخابات منعقد ہوں گے جس کے بعد نئي پارليمنٹ وجود ميں آئے گي.
واضح رہے کہ تحليل شدہ اسمبلي میں اسلام پسندوں کي اکثريت ہے جس ميں فريڈم اينڈ جسٹس پارٹي کے پا س 40 فيصد سيٹيں ہيں........ /169